کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو کی پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو

ٹورنٹو ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈین وزیر اعظم Justin Trudeau نے کینیڈا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فعال کردار ادا کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم Justin Trudeau نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر دارالحکومت ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد کینیڈا کے وزیر امیگریشن Ahmed Hussain نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا، انہوں نے شرکا کو برما میں نسل کشی کے شکار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں منعقد کیے جانے والے اجلاس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب کے آغاز میں لبرل پارٹی آف کینیڈا کے رہنمائوں Adnan Bashir  اور Tasneem Zahir نے پاکستانی مہاجر ہونے پر اظہارِ فخر اور کینیڈا کے ترقی پسند شہری ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ امیگریشن کے وزیر Ahmed Hussain نے تقریب سے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کے کینیڈا میں متحرک کردار کو سراہا، Zia Mashhadi  نے تقریب کے اختتام میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم Justin Trudeau کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں لگ بھگ 3 لاکھ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری مقیم ہیں  جن میں سے اکثر اپنا کاروبار کرتے یا دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی کی علیحدہ شناخت کی طرف اہم قدم تھا جس میں مختلف پروفیشنلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

No comments.

Leave a Reply