اسرائیل نے بھارت کو جاسوسی آلات فراہم کر دیئے

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی ایئر فورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے Mossad کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کر دیئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملکوں کے درمیان ہر قسم کے معاہدے ہوتے ہیں  لیکن بھارت اور اسرائیل کے دفاعی معاہدوں میں پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی Mossad کی جانب سے بھارت کی ایئر فورس کو جدید اقسام کے ہزاروں آلات مہیا کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 22 ستمبر کو Mossad کے اہم اہلکاروں نے دہلی میں بھارتی ایئر فورس کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں معاہدہ 2014ء کے تحت 1021اقسام کے جدید جاسوسی آلات مہیا کر دیئے۔ کہا جا رہا ہے کہ Mossad کے وفد نے اس حوالے سے بھارت کی ایئر فورس کے اہم افراد کو چند ماہ پہلے ان جدید اقسام کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی تھی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل 2018ء میں بھارتی ایئر فورس کو 16 جدید لڑاکا طیارے دے گا۔

No comments.

Leave a Reply