کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرے کو بھی تلف کرنا شرو ع کر دیا: پیوٹن

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیوٹن نے اس پیشرفت کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مقررہ وقت سے 3 برس قبل ہی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ روسی ٹی وی چینل 24 پر نشر ہونے والے بیان میں پیوٹن نے کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے چھٹکارے کے حوالے سے امریکا پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن انتظامیہ مالی وسائل نہ ہونے کا حیلہ اپنا کر تین مرتبہ ان ہتھیاروں کی تباہی کو ملتوی کر چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply