انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ، 75 ہزار سے زائد افراد کا انخلا

انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں آتش فشاں

انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں آتش فشاں

جکارتہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے کے خدشات کے پیشِ نظر اس پہاڑ کے ارد گرد کے علاقوں سے 75 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے Mount Agung’s کے پھٹنے کے خطرے کی سطح گزشتہ جمعہ بڑھا کر چار کر دی تھی جو بلند ترین درجہ ہے۔ انہوں نے پہاڑ کے دہانے سے 9 تا 12 کلو میٹر تک کے فاصلے کا علاقہ ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے آتش فشانی سے پیدا ہونے والے جھٹکوں کا سراغ لگایا ہے۔ انہوں نے بھاپ بھی نکلتی دیکھی ہے جو امکانی طور پر magma سے ابلنے والے زیرِ زمین پانی کی ہے۔ جب آخری بار یہ آتش فشاں 1963ء میں پھٹا تھا، اس وقت ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کے صدر Joko Widodo نے منگل کو عارضی پناہ گاہوں کا دورہ کیا اور انخلا کرنے والوں کو امدادی اشیا تقسیم کیں۔ صدر نے وعدہ کیا کہ حکومت لوگوں کی حفاظت کو ترجیحی حیثیت دے گی اور تمام ممکنہ امدادی اقدامات کرے گی۔

No comments.

Leave a Reply