جنوبی کوریا میں مسلح افواج کا دن پر بیلسٹک میزائل اور جدید اسلحہ کی نمائش

جنوبی کوریا میں مسلح افواج کے دن پر ملٹری پریڈ میں بیلسٹک میزائل سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گ

جنوبی کوریا میں مسلح افواج کے دن پر ملٹری پریڈ میں بیلسٹک میزائل سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گ

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا میں مسلح افواج کے دن پر ملٹری پریڈ میں بیلسٹک میزائل سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی، جبکہ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے فضائی پریڈ میں شرکت کی۔ جنوبی کوریا میں مسلح افواج کا دن شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے اظہار کا موقع بن گیا، اس موقع پر طیاروں نے شاندار کرتب بھی دکھائے۔ جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان ان دنوں تنازع عروج پر ہے اور سیئول کے اتحادی امریکا نے اسٹرٹیجک فوجی اثاثے جنوبی کوریا منتقل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

No comments.

Leave a Reply