تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا کو 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم Yingluck Shinawatra کو فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم Yingluck Shinawatra کو فرائض میں غفلت کا مجرم ٹھہراتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں انہیں 5 برس قید کی سزا سنائی۔ Yingluck Shinawatra پر الزام تھا کہ انہوں نے چاول پر سبسڈی کی اسکیم میں ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے 9 ججز کو Yingluck Shinawatra کو دی جانے والی سزا کی تفصیلات پڑھ کر سنانے میں 4 گھنٹے لگے۔ ججز نے کہا کہ Yingluck Shinawatra پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اور انہیں 5 برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے جو معطل نہیں ہو گی۔ تھائی لینڈ میں فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ 10 برس قید کی سزا ہے تاہم ججز نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے Yingluck Shinawatra کو 5 برس قید کی سزا کیوں سنائی۔ Yingluck Shinawatra نے عدالتی کارروائیوں میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی فرار ہو چکی ہیں۔ انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ عدالت آنے کے بجائے ملک سے فرار ہو گئی تھیں۔ Yingluck Shinawatra اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ Yingluck Shinawatra کی حکومت کا تختہ 2014 ء میں فوج نے الٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سابق وزیر اعظم پر کرپشن کے مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply