شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں جنگ مسلط کے پوسٹرز آویزاں

پچاس کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی منظر کشی

پچاس کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی منظر کشی

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کریں، جنگ سے پہلے شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔ شمالی کوریا نے پراپیگنڈا وار شروع کرتے ہوئے 50 کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی منظر کشی کر دی۔ آویزاں پوسٹرز میں شمالی کوریائی شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے، کم سن کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا میں لگائے پوسٹر کا متن ہے کہ امریکا سے عظیم اور فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ ان پوسٹرز میں وائٹ ہائوس پر میزائلوں کی بارش کریں گے کی بھی تحریر موجود ہے۔

No comments.

Leave a Reply