آئندہ 20 سال میں ہم خلائی مخلوق کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے : سینئر ماہر فلکیات سیت شوسٹک

آئندہ 20 سال میں ہم خلائی مخلوق کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

آئندہ 20 سال میں ہم خلائی مخلوق کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

خلائی مخلوق کی تلاش پر مامور امریکی ادارے ” Search for Extraterrestrial Intelligence) انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے  کہ آئندہ 20 سال کے دوران ہم انسان سے زیادہ ذہین خلائی مخلوق کی موجودگی کی تصدیق میں کامیاب ہو جائیں گے۔SETI نے پراسرار اور غیر واضح سمجھی جانے والی خلائی مخلوق کی تلاش پر کئی دہائیوں کا وقت اور پیسہ خرچ کیا ہے اور اب یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ زمین کے باسی خلا میں انسان سے زیادہ ذہین مخلوق کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سائنس میں ہونے والی تحقیق شائع کرنے والے Futures magazine سے نیو یارک میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر ماہر فلکیات Seth Shostak کا کہنا تھا کہ میں یہ شرط لگانے کو تیار ہوں کہ آئندہ 20 سال میں ہم خلائی مخلوق کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ فی الوقت سائنس خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کیا کہتی ہے تو Seth Shostak کا کہنا تھا کہ فی الحال بہت کم معلومات دستیاب ہیں کیونکہ ہم تاحال انہیں تلاش نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں ان کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن گزشتہ 20 سال کے دوران ہم نے کائنات کے حوالے سے جو بھی تحقیق کی ہے غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہمیں آنے والے کچھ برسوں میں وہی خوردبینی جرثومے ملنا شروع ہو جائیں جو زمین پر ہمارے ہاتھ ٹب کے ارد گرد پائے جاتے ہیں لیکن ابھی اس طرح کے جرثوے کا ملنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ خلائی مخلوق ہم سے 500 نوری سال کے فاصلے پر ہو، ان کا بھیجا ہو پیغام ہمیں پہنچنے تک 500 سال پرانا ہو چکا ہو گا اور اس کے بعد ہمارے بھیجے ہوئے جواب کا جواب ہمیں 1000 سال بعد ملے گا۔ اس لئے ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے رابطہ کاری شروع کر دی لیکن  کم از کم ہمیں تصدیق ہو جائے گی کہ وہ وہاں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply