جاپان کے عام انتخابات میں مہم کا باضابطہ آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا

جاپان کے عام انتخابات میں  مہم کا باضابطہ آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا

جاپان کے عام انتخابات میں مہم کا باضابطہ آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ایوانِ زیریں کے انتخابات میں سیاسی صف بندی واضح شکل اختیار کر رہی ہے۔ انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا۔ ووٹ 22 اکتوبر کو ڈالے جائیں گے۔ ووٹروں کو وزیر اعظم شنزو آبے کی مخلوط حکومت کی قیادت جاری رکھنے یا موجودہ حکومت سے اقتدار لے کر ٹوکیو کی مقبول گورنر کی زیرِ قیادت نئی سیاسی جماعت کو سونپنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ نئی جماعت ہوپ نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست کا منگل کے روز اعلان کیا ہے۔  گورنر Yuriko Koike نے کم سے کم 233 امیدوار میدان میں اتارنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے، جو ایوانِ زیریں میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار تعداد ہے۔ ہوپ کے عہدیدار، اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ممکنہ امیدواروں کو انتخاب لڑانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔  ڈیموکریٹک جماعت کے ایسے امیدواروں کی منظوری دی جائے گی، جو آئینی ترامیم اور قومی سلامتی کے نئے قوانین کے بارے میں ہوپ کی پالیسی کی تائید کریں۔ ڈیموکریٹک پارٹی عملی طور پر ٹوٹ رہی ہے۔ ہوپ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھنے والے ڈیموکریٹک ارکان نے اپنی پارٹی کے صدر سے  Seiji Maehara کے گزشتہ ہفتے کے بیان کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ لیکن پارٹی کے نائب صدر Yukio Edano نے پیر کے روز نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوپ کے نظرئیے اور پالیسیوں سے اتفاق نہیں کر سکتے۔ Yukio Edano نے منگل کے روز باضابطہ طور پر کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی بنیاد رکھی ہے۔ جاپان کی کمیونسٹ پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے ایدانو کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ جماعتیں اپنے متفقہ امیدوار کھڑے کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اپوزیشن میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی کے جواب میں وزیر اعظم Abe کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی جماعت کومے پارٹی نے مخلوط حکومت میں اتحاد کو اجاگر کیا ہے۔ ایل ڈی پی کا کہنا ہے کہ پالیسیوں کو جاری رکھنے اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تسلسل ضروری ہے۔

No comments.

Leave a Reply