شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں صدر پیوٹن کا انکشاف

دو ہزار ایک میں روسی صدر پیوٹن کی شمالی کوریا کے کم جونگ ال سے ملاقات ہوئی تھی

دو ہزار ایک میں روسی صدر پیوٹن کی شمالی کوریا کے کم جونگ ال سے ملاقات ہوئی تھی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام نے عالمی طاقت امریکہ کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے لیکن اب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کورین ایٹمی ہتھیاروں کے بارے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ امریکیوں کے مزید ہوش اڑ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ میں آج سے 16 سال پہلے ہی جانتا تھا کہ شمالی کوریا بہت بڑا ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے اور ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہے۔  یہ بات مجھے Kim Jong-un کے والد اور اس وقت شمالی کوریا کے حکمران Kim Jong-ilنے اس وقت بتائی تھی جب میں 2001ء میں جاپان کے دورے پر جا رہا تھا۔ جاپان جاتے ہوئے میں شمالی کوریا میں رکا تھا اور Kim Jong-ilسے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایٹم بم بنا چکے ہیں۔ ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی پابندیاں شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام سے باز رکھنے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتیں۔  وہ 2001ء تھا اور آج 2017ء ہے۔  شمالی کوریا تب سے مسلسل پابندیوں کی زد میں چلا آ رہا ہے اور جس کے باوجود اس نے اپنے ایٹمی پروگرام کو بہت ترقی دی ہے۔ اب کوئی کیسے سوچ سکتا ہے کہ عالمی پابندیاں اس کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ اس وقت ان کے پاس ایٹم بم تھا، اب وہ ہائیڈروجن بم بھی بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں عائد کر کے شمالی کوریا کو اشتعال دلانے کی کیا وجہ تھی؟ اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر تمام معاہدے منسوخ کر دیئے اور اپنا ایٹمی پروگرام مزید تیز کر دیا۔

No comments.

Leave a Reply