آئینی ترمیم کے حوالے سے جاپان کی سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے

ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے لیڈر آف پارٹی ہوپ

ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے لیڈر آف پارٹی ہوپ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں 22 اکتوبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک جاپانی آئین میں ترمیم ہو گا۔  حکمران جماعت Liberal Democratic Party پارٹی ایل ڈی پی ترمیم کی حمایت کر رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس حوالے سے منقسم ہیں۔ مرکزی حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے آئین میں پہلی بار ترمیم کے لئے پارلیمان میں ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ حکمران جماعت جنگ کی مذمت کرنے و الے اس آئین میں Self-Defense Forces ایس ڈی ایف کے لئے ایک ریفرنس شامل کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ LDP آزاد اور بہتر بنائے گئے تعلیمی پروگراموں، ہنگامی حالات میں ردعمل اور ایوان بالا کے یکجا کیے گئے انتخابی حلقوں کی منسوخی کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔ LDP کا منصوبہ ہے کہ آئندہ سال پارلیمان کے عام اجلاس میں ترمیم کا مسودہ پیش کر دیا جائے اور پارلیمانی بحث کے ذریعے دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ LDP کی چھوٹی اتحادی جماعت Komeito پارٹی بھی ان معاملات کے حوالے سے نئی شقیں شامل کرنے کے حق میں ہے، جن سے موجودہ آئین کے تحت نمٹا نہ جا سکے۔  Komeito پارٹی آئینی ترمیم کو اپنی انتخابی مہم میں شامل نہیں کرے گی کیونکہ اس کی رائے میں اس پر پارلیمان میں ہونے والا تبادلہ خیال کافی نہیں ہے۔ Tokyo Governor Yuriko Koike’s new party Hope آرٹیکل نمبر 9 سمیت آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال چاہتی ہے۔ آرٹیکل 9 جنگ کی مذمت کرتا ہے اور جاپان کومسلح افواج رکھنے سے منع کرتا ہے۔ امکان ہے کہ نئی جماعت معلومات پہلے سے زیادہ سامنے لانے کو بھی ترجیح دے گی۔ Japanese Communist Party آرٹیکل نمبر 9 میں ترمیم کے خلاف ہے۔ اس کا موقف ہے کہ آئین میں سیلف ڈیفنس فورسز کی موجودگی کی صریح وضاحت سے سلامتی کی غیر آئینی قانون سازی کا جواز پیدا ہو جائے گا۔ Nippon Ishin Japan Innovation Party جو تجویز پیش کر رہی ہے اسے وہ حقیقی ترمیم کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے آرٹیکل نمبر 9 میں ترمیم ضروری ہے۔  یہ جماعت نظام حکومت میں بھی اصلاح چاہتی ہے۔  New Constitutional Democratic Party of Japan چاہتی ہے کہ آئین بدلتے حالات سے مطابقت رکھتا ہو۔ یہ جماعت SDF کی حیثیت کو شامل کرنے کے خلاف ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس سے آئین کے خلاف کی گئی سلامتی کی قانون سازی کو جواز مل جائے گا۔ Social Democratic Party of Japan چاہتی ہے کہ آئین کے تین اصولوں امن پسندی، عوام کی حاکمیت اور بنیادی انسانی حقوق کی تعظیم کو برقرار رکھا جائے۔  پارٹی کا کہنا ہے وہ ترمیم کی اجازت نہیں دے گی۔ Party for Japanese Kokoro جاپانی عوام کے تحریر کردہ ایسے آئین کا مطالبہ کر رہی ہے جو ملکی کردار کو تعظیم دے۔ حکمران اتحاد اور ترمیم کی حامی قوتوں کی ایوان بالا میں اس وقت دوتہائی نشستیں ہیں، یہ تعداد ترمیم کی تجویز پیش کرنے کے لئے کافی ہے۔ ملکی آئین میں ترمیم کی جائے یا نہیں، آئندہ عام انتخابات کے نتائج اس موضوع پر ہونے والے تبادلہ خیال پر بڑا اثر ڈالیں گے۔

No comments.

Leave a Reply