جاپان میں 22 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کی مہم میں باضابطہ آغاز میں صرف ایک دن باقی

From left: Party of Hope founder and Tokyo Gov. Yuriko Koike, Constitutional Democratic Party leader Yukio Edano and Prime Minister Shinzo Abe of the Liberal Democratic Party

From left: Party of Hope founder and Tokyo Gov. Yuriko Koike, Constitutional Democratic Party leader Yukio Edano and Prime Minister Shinzo Abe of the Liberal Democratic Party

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ایوانِ زیریں کے انتخابات کی مہم کے باضابطہ آغاز میں صرف ایک  دِن باقی رہ گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ جاپان میں عام انتخابات کا آغاز 10 اکتوبر کو شروع ہو گا۔  اور اِس بات کا امکان بڑھتا جا رہا ہے کہ ملک بھر کے بیشتر واحد نشستی حلقوں میں سہ طرفہ مقابلہ ہو گا۔ تین قوتوں میں سے ایک Liberal Democratic Party اور Komeito Party پر مشتمل اتحاد ہو گا۔ Hope Party ، Nippon Ishin Japan Innovation Party سے اتحاد کر رہی ہے جبکہ New Constitutional Democratic Party of Japan ، جاپان Communist Party اور Social Democratic کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ این ایچ کے نے پیشگوئی کی ہے کہ 289 واحد نشستی حلقوں میں سے خاص طور پر 209 میں سہ طرفہ مقابلہ ہو گا۔ New Constitutional Democratic Party of Japan نے جمعے کے روز ان 62 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جو وہ واحد نشستی حلقوں کیلئے کھڑے کرے گی۔ یہ جماعت مزید امیدواروں کی توثیق کرنا چاہتی ہے۔ جاپان Communist Party نے واحد نشستی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کی تعداد میں 64 کی کمی کر دی ہے۔ یہ عمل Constitutional Democratic Party of Japan ، Social Democratic اور دیگر کے تعاون کے ساتھ متحدہ امیدوار کھڑے کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ Party for Japanese Kokoro انتخابات میں Liberal Democratic Party کے تعاون کے ساتھ داخل ہونا چاہتی ہے۔ ہر جماعت انتخابات کیلئے منگل کے روز سے شروع ہونے والی باضابطہ انتخابی مہم کیلئے واحد نشستی حلقوں اور متناسب نمائندگی کی نشستوں کیلئے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست وقت پر مکمل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ ایوانِ زیریں کے یہ انتخابات 22 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply