امریکہ 31 سال بعد ورلڈ کپ 2018 سے باہر، ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا

امریکہ 31 سال بعد ورلڈ کپ 2018 سے باہر

امریکہ 31 سال بعد ورلڈ کپ 2018 سے باہر

اورنلڈو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ورلڈ کپ 2018ء کے کوالیفائنگ رائونڈ میں امریکہ،  Trinidad and Tobago کے ہاتھوں شکست کھا کر 31 سال کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ امریکی فٹبال ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے تیسرے نمبر پر تھی تاہم Trinidad and Tobago سے میچ ہارنے کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ دوسری جانب  Panama کی فٹبال ٹیم  Costa Rica کو شکست دے کر پر پہلی بار ورلڈ کپ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ تاہم ان کے پہلے گول پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا جب Gabriel Torres’s کا ہیڈ گول لائن عبور نہیں کر سکا تھا۔ تاہم ریفری نے اسے گول قرار دے دیا تھا۔ Panama نے Costa Rica کو شکست دے کر گروپ میں تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ Honduras کی ٹیم گروپ کی فاتح ٹیم Mexico کو شکست دے کر چوتھی نمبر پر آ گئی۔ اس سے پہلے امریکہ نے گذشتہ جمعے کو  Panama کو 4-0 کے فرق سے ہرایا تھا۔ Trinidad and Tobago کی ٹیم جس کے امریکہ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے 9 میچوں میں صرف 3 پوائنٹس تھے کبھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز کے اتنے قریب نہیں آئی تھی۔ امریکہ کی فٹبال ٹیم کے کوچ Bruce Arena کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ سب کچھ ہمارے حق میں جا رہا تھا مگر ہم اس دن ناکام رہے، جس کا کوئی عذر نہیں ہے، ہم آج بھی ناکام رہے جس کی میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا

ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا

 Lionel Messi نے Ecuador کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کو 3-1 سے جیتا کر 2018 ء کے لئے ورلڈ کپ میں جگہ دلوا دی۔ Messi نے جادو جگاتے ہوئے Argentinaکو فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء میں رسائی دلوا دی، تجربہ کار اسٹرائیکر نے Ecuador کے خلاف ہیٹ ٹرک داغ دی، ان کی ٹیم نے مقابلہ 3-1 سے جیت کر 3 قیمتی پوائنٹس سمیٹ لئے جبکہ  جنوبی امریکن چیمپئن Chile کو Brazil نے اختتامی کوالیفائر میں شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا،  دو بار کی عالمی چیمپئن Argentina کو اس بار براہ راست کوالیفائی نہ کر پانے کا خطرہ درپیش تھا۔ واضح رہے کہ Argentina سے قبل  Brazil ، Uruguay اور Colombia نے کوالیفائی کر لیا تھا، Peru نے پانچویں پوزیشن لے کر پلے آف میں جگہ بنا لی جہاں پر اس کا سامنا  نیوزی لینڈ سے ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply