بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا ریمانڈ

جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور

جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلہ دیش میں گرفتار ہونے والے Jamaat-e-Islami کے اہم رہنمائوں کو 10 دن کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  پولیس نے ڈھاکا کے شمالی علاقے اتارا میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر  9 رہنمائوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں Jamaat-e-Islami Ameer Maqbul Ahmad ، Nayeb-e-Ameer Dr Shafiqur Rahman  اور سابق رکن پارلیمان Mia Ghulam Parwar شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اِن میں زیادہ تر مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب اور مفرور تھے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق Jamaat-e-Islami کے رہنمائوں کو ایک پرانے مقدمے میں سبوتاژ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ بنگلہ دیشی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے۔ یہ کریک ڈائون روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کے سلوک پر ہونے والے مظاہروں کے بعد شروع کیا گیا۔ دریں اثنا Jamaat-e-Islami کے رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے گئے۔ یاد رہے کہ Hasina Wajid کی حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی Jamaat-e-Islami رہنمائوں کو پھانسی کی سزا دے چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply