امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کو بدترین قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کو بدترین قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کو بدترین قرار دے دیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری ڈیل کو بدترین ڈیل قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہائوس میں ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر بیان دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایران ایک جنونی حکومت کے کنڑول میں ہے، ایران مشرق وسطی میں دہشت گرد نیٹ ورک سے تعاون کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کی ایران سے ڈیل اب تک کی سب سے بری ڈیل ہے جس میں امریکا شامل ہوا۔ انھوں نے کہا کہ جوہری ڈیل نے ایرانی سخت گیر رہنمائوں کو زندگی بخشی۔

No comments.

Leave a Reply