سعودی عرب اور عراق میں 27 سال بعد فضائی رابطے بحال

گزشتہ روز سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی (فلای ناس) کا تجارتی طیارہ بغداد پہنچا تھا

گزشتہ روز سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی (فلای ناس) کا تجارتی طیارہ بغداد پہنچا تھا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب اور عراق کے درمیان 27 سالوں کے بعد فضائی رابطے کے بحال ہوتے ہی عراقی فوج کے سربراہ نے دو دہائی کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا۔ گزشتہ روز سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی (flynas) کا تجارتی طیارہ بغداد پہنچا تھا، اس فلائٹ کی اہمیت کے پیش نظر اس کا استقبال عراقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ azem Finjan al-Hamami  اور سعودی سفیر  Abdul Aziz Al Shammari نے کیا تھا۔ اس کے دوسرے ہی روز عراقی فوج کے سربراہ جنرل Othman al-Ghanmi  کی قیادت میں اعلی عسکری وفد نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ شروع کیا  اور سعودی مسلح افواج کے سر براہ جنرل Abdul Rahman Bin Saleh Al-Banyan سے ملاقات کی۔ عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے دوطرفہ تعاون سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply