احتساب عدالت نے نواز شریف پر فلیگ شپ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

احتساب عدالت نے نواز شریف پر فلیگ شپ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

احتساب عدالت نے نواز شریف پر فلیگ شپ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایوان فیلڈ اور Al-Azizya  اسٹیل کے بعد نواز شریف پر flagship i انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ حسن اور حسین نواز کو اس ریفرنس میں بھی مفرور ملزم قرار دے دیا گیا۔ نواز شریف کی طرف سے ان کے نمائندے Zafar Khan فرد جرم کی صحت سے انکار کیا ہے۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت بھی سابق وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف flagship i انوسٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔ فرد جرم کے نکات میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 2007 ء سے 2014 ء تک کیپیٹل ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے، نواز شریف وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ فرد جرم میں کہا گیا کہ 90-1989ء میں حسن اور حسین والد کی زیر کفالت تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف پر avenfield ریفرنس اور Al-Azizya  ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جبکہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی Maryam Nawaz اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی ۔ نواز شریف کی طرف سے ان کے نمائندے Zafar Khan،  Maryam Nawaz اور کیپٹن (ر) صفدر نے فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار کیا تھا۔ نواز شریف نے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ انصاف ہو رہا ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی غیر موجودگی میں اس پر فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

No comments.

Leave a Reply