نواز شریف کو خاندان سمیت گرفتار کیا جائے: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیج رہا ہے، جو مسترد کر دیئے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے مقدمات بنائے ہیں  لیکن ہم نے تو سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا احتساب بھی برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے گرفتار کیا جاتا، جیل بھیجا جاتا اور پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے۔ شریف فیملی کا فرد ہو تو ایک دن میں ضمانت ہو جاتی ہے جبکہ ہمارے لوگوں کی ڈھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے، یہ کیسا احتساب ہے؟ چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم نہیں مانیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا اس لئے ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کر دیئے ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے  کیونکہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اور جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply