بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کیمرہ درست کرنے والے خلا نورد حادثے بچ گئے

الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلانوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی

الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلانوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی

فلا ڈیلفیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کیمرہ درست کرنے والے خلانورد حادثے سے بچ گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلانوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی تھی اور وہ ابھی اپنا کام کر ہی رہے تھے کہ انہیں اسٹیشن سے اطلاع دی گئی کہ لائف لائن میں خرابی ہو گئی ہے اس لئے فوری طور پر واپس اسٹیشن پہنچ جائیں۔ اسٹیشن میں لگے ہوئے گیجٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کمیونیکیشن لائننگ میں بڑی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ Randy Bresnik اور Joe Acaba نامی خلا نورد بڑی تیزی سے اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ ناسا کا خیال ہے کہ اگر فوری طور پر انہیں خبر نہ کی جاتی تو کوئی حادثہ پیش آ سکتا تھا اس سے نہ صرف کیمرہ متاثر ہو سکتا تھا  بلکہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خرابی پیدا ہونے کے ساتھ ان خلانوردوں کی جان بھی جا سکتی تھی۔

No comments.

Leave a Reply