اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین Justice (retd) Javed Iqbal  نے وزیر خزانہ Ishaq Dar کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے۔ نیب نے Ishaq Dar کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے  جس کے مطابق وزیر خزانہ  Ishaq Dar  کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت Ishaq Dar کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ پر سماعت کرے گی۔ احتساب عدالت میں وزیر خزانہ Ishaq Dar ر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں وزیر خزانہ Ishaq Dar اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔  اس مقدمے میں یہ ان کی ساتویں پیشی ہے۔ سماعت میں استغاثہ کے گواہ اور نجی بینک کے افسر  Abdur Rehman Gondal  کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ گواہ نے Ishaq Dar کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں۔ احتساب عدالت نے آج Ishaq Dar کے خلاف استغاثہ کے دو گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔ گواہوں میں نجی بنکوں کے افسران  Abdur Rehman Gondal  اور Masood Ghani شامل ہیں جن کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ کے وکیل خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔ کیس کی سماعت نیب کورٹ کے جج Mohammad Bashir کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply