جاپانی وزیر اعظم کی جماعت پھر الیکشن جیت گئی

پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم شنزو آبے کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے

پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم شنزو آبے کی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم Shinzo Abe کی سیاسی جماعت Liberal Democratic Party کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد exit polls سے واضح ہو گیا ہے Liberal Democratic Party ۔ اور اس کی سیاسی حلیف پارٹی New Kōmeitō ایوان زیریں میں 300 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں جاپانی ایوان زیریں کی نشستون کی تعداد 465 ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم Shinzo Abe کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اتحاد نے ایوان زیریں کی 465 سیٹوں میں سے 311 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ Shinzo Abe نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، جاپان کے حکمران نے 2017ء کے انتخابات میں اپنی دو تہائی اکثریت برقرار رکھی ہے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد Shinzo Abe اگلے 3 سال کے لئے پارٹی صدارت کے لئے بھی اہل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ Shinzo Abe پہلی بار دسمبر 2012ء  میں اقتدار میں آئے تھے اور اگر ان کی جماعت اتوار کو ہونے والی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی تو ان کے لیے آئندہ سال ستمبر میں ایک بار پھر 3 سال کے لیے اپنی پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ Shinzo Abe نے گزشتہ ماہ پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا  جس کا مقصد ملک کے سوشل سیکیورٹی نظام میں اصلاحات اور جاپان کے آئین میں مجوزہ ترامیم کے لیے عوام سے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا تھا۔ Shinzo Abe شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کے باعث جاپان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور افواج کو مزید موثر بنانے کے حامی ہیں جس کے لیے انہیں آئین میں ترمیم کرنا ہو گی۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی ایما پر بننے والے جاپان کے آئین کی شق 9 کے تحت جاپان مسلح افواج نہیں رکھ سکتا۔ تاہم جاپانی حکومتیں اس شق کی یہ تشریح کرتی رہی ہیں کہ جاپان کو صرف اپنے دفاع کے لیے فوج رکھنے کا اختیار ہے لیکن یہ فوج بیرونِ ملک کسی کارروائی میں شریک نہیں ہو گی۔ لیکن شنزو آبے آئین کی اس شق کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ شمالی کوریا کی مسلسل جارحیت اور دھمکیوں کے بعد  جاپان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی فوج کو مستقبل کے خطرات سے نبٹنے کے لیے تیار کرے۔ اتوار کو پولنگ ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک طاقتور سمندری طوفان جاپان کے ساحلوں سے ٹکرانے والا ہے۔ طوفان کے باعث جاپان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان پیر کو علی الصباح دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک Honshu کے جزیرے سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے باعث جاپان کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حکام نے ملک کے مختلف ساحلی علاقوں میں 70 ہزار گھروں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بعض مبصرین نے طوفان کے باعث ووٹنگ ٹرن آئوٹ میں کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply