امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ اپنے ایک روزہ دورے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اتار چڑھائو پاک، امریکا تعلقات کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، 16 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اتحادیوں میں ڈومور اور نومور کا تنائو چلتا رہا، گزشتہ سال جارح مزاج Donald Trump کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بے یقینی پیدا ہو گئی اور گزشتہ ماہ Donald Trump کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد سرد مہری بڑھ گئی۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہی وزیر اعظم پاکستان Shahid Khaqan Abbasi کی امریکی نائب صدر Mike Pence سے ملاقات ہوئی، پھر وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ امریکا اور کرم ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن سے طالبان کی قید سے کینیڈین شہری اس کی امریکی بیوی اور تین بچوں پر مشتمل خاندان کی بازیابی دونوں ملکوں کو مزید قریب لے آئی۔ امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان میں حکومتی اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی، پاکستان اس سال دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی بھی میزبانی کرے گا،  ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے اہم وزیر کا دورہ پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کے نئے دور کا نکتہ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply