جاپان میں سمندری طوفان لین ساحل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سمندری طوفان سے لینڈ سلایڈنگ اور سیلاب نے جاپان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

سمندری طوفان سے لینڈ سلایڈنگ اور سیلاب نے جاپان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں Typhoon Lan ساحل سے ٹکرا گیا، تیز ہوائوں اور بارشوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مزید نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے Typhoon Lan نے جاپان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔  حکام نے 2 lakh سے زائد افراد کو اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سمندری طوفان سے لینڈ سلایڈنگ اور سیلاب نے جاپان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاپان اور قریب کے علاقوں میں تیز بارشوں اور ہوائوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ان ہوائوں کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply