دنیا کے ایک ارب 10 کروڑ افراد شناخت سے محروم ہیں، عالمی بینک

دنیا کے ایک ارب 10 کروڑ افراد شناخت سے محروم ہیں، عالمی بینک

دنیا کے ایک ارب 10 کروڑ افراد شناخت سے محروم ہیں، عالمی بینک

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 1.1 billion سے زیادہ افراد اپنی شناخت سے محروم ہیں اور ان کے پاس ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے وہ اپنا وجود یا اپنی شناخت ثابت کر سکیں۔ عالمی بینک نے شناخت برائے ترقی  نامی پروگرام کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ اپنی شناخت سے محروم ان لوگوں کی اکثریت افریقہ و ایشیا سے تعلق رکھتی ہے  تاہم وہ اپنی روزمرہ زندگی کسی شناخت یا تشخص کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے  کہ انسانوں کی اتنی بڑی تعداد بنیادی انسانی ضروریات اور سہولتوں سے بھی محروم ہے۔ تعلیم تک ان کی رسائی نہیں۔ صحت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ رہن سہن کی کوئی جگہ نہیں اور اسی بے مکانی یا بے کسی کی حالت میں وہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان لوگوں میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے جن کی پیدائش کا اندراج ہی کہیں نہیں کرایا گیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ پیدا ہوئے بھی ہیں یا نہیں۔ ورلڈ بینک کے آئی ڈی فور ڈی پروگرام کی نگراں Vyjayanti Desai کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مختلف عوامل کی پیدا کردہ ہے مگر سب سے بڑا عنصر یہ ہے کہ عام آدمی کی رسائی سرکاری سہولتوں تک نہیں اور نہ ہی اس جانب توجہ دی جا رہی ہے۔ بہت سے خاندانوں کو بچوں کی پیدائش کا اندراج کرانے کی اہمیت کا بھی اندازہ نہیں  اور اگر انہیں معلوم بھی ہے تو برتھ سرٹیفکیٹ کا حصول بھی اچھے خاصے خرچ کا سبب ہے۔ ایسے بچوں کا اگر اسکول میں داخلہ ہو بھی جائے تو بغیر برتھ سرٹیفکیٹ کے کام چل جاتا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ ایسے بے شناخت لوگوں کو شناخت اور پہچان دینے کا کام پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انتہائی نچلی سطح سے کیا جائے۔ عالمی ادارے نے اس حوالے سے 2005ء میں ایک مہم شروع کی تھی جس کے طفیل دنیا کے 32 ممالک کے 40 million سے زیادہ بچوں کا رجسٹریشن ہو چکا ہے مگر اب بھی کروڑوں بچے کسی رجسٹریشن کا حصہ نہیں۔

No comments.

Leave a Reply