شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

 شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ میں شمالی امریکہ سے متعلق شعبے کی سربراہ چے سونی

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ میں شمالی امریکہ سے متعلق شعبے کی سربراہ چے سونی

ماسکو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کی ایک اعلی سفارت کار نے امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملک کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ میں شمالی امریکہ سے متعلق شعبے کی سربراہ Choe Son Hui ماسکو کے ایک ہوٹل میں اتوار کے روز نامہ نگاروں سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے روسی دارالحکومت میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر 6 فریقی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے Choe Son Hui نے کہا، کہ انہوں نے یہ بات کانفرنس میں واضح کر دی ہے کہ ایسے مذاکرات پر کسی قسم کے ردِعمل کا اظہار نہیں کیا جائے گا جو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بنیاد پر کیے جائیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا  کہ شمالی کوریا کسی ایسی بات چیت پر ردِعمل کے اظہار کی ضرورت نہیں سمجھتا  جس میں شمالی کوریا کو اس کا جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لئے شدید ترین دبائو سے کام لیا گیا ہو۔  Choe Son Hui کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا حتمی مقصد امریکہ کے ساتھ طاقت کے توازن کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مزید جوہری دفاعی صلاحیت چاہتا ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے فوجی اشتعال انگیز اقدامات جاری ہیں۔

No comments.

Leave a Reply