کاتالونیا میں اسپین کے خلاف سول نافرمانی کی دھمکی

کاتالونیا میں اسپین کے خلاف سول نافرمانی کی دھمکی

کاتالونیا میں اسپین کے خلاف سول نافرمانی کی دھمکی

بارسلونا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بارسلونا، Catalonia کے علیحدگی پسند رہنمائوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسپین کی حکومت کے خلاف سول نافرمانی شروع کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل اسپین کی حکومت نے Catalonia کی علاقائی خودمختاری ختم کر نے کا انتباہ دیا تھا۔ اس صورتحال میں سرکاری ملازمین پھنس گئے۔ ایک طرف علاقائی حکومت ہے اور دوسری جانب مرکزی۔ واضح رہے کہ آئینی عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دئیے جانے کے باوجود علاقائی حکومت نے ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا، جس میں عوام کی اکثریت نے Catalonia کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں رائے دی۔ Catalonia کی علیحدگی پسند جماعتوں نے جمعرات کو بڑے اجلاس کا اعلان کیا ہے۔ علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے یکطرفہ طور پر اعلان آزادی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف اسپین کی سینیٹ جمعہ کو اجلاس میں کاتالونیا کی محدود علاقائی خودمختاری معطل کرنے کی حکومتی تجاویز کی منظوری دے سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply