روہنگیا مظالم: امریکہ کا میانمار پر پابندیاں لگانے پر غور

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد میں اب تک ہزاروں افراد قتل جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد میں اب تک ہزاروں افراد قتل جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے تناظر میں امریکہ نے میانمار پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ متعلقہ جرنیلوں اور حکام کے خلاف پابندیاں بھی زیر غور ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ روہنگیا پر تشدد اور بے رحمانہ عوامل پر واشنگٹن حکومت پر گہری تشویش کا شکار ہے اور یہ لازمی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ امریکہ محکمہ خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور اس ہیومن رائٹس کونسل سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ تشدد میں ملوث افسران کے خلاف کارروئی کو یقینی بنایا جا سکے۔ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد میں اب تک ہزاروں افراد قتل جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی عالمی تنظیموں نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے تاکہ مہاجرین کی آبادکاری یقینی بنائی جا سکے۔ میانمار میں بدھ بھکشو نے گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ان کو دوبارہ اپنے ملک میں آباد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply