کرپشن کیس: شرجیل میمن کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن اور دیگر 11 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں  Rs5.76-billion سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔ نیب حکام نے عدالت سے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مانگا تاہم عدالتی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیشی سے قبل نیب کے مرکز میں ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کا 3 بار معائنہ کیا اور تمام ملزمان کو مکمل فٹ قرار دیا۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔  دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات Zulfiqar Ali Shalwani ، سابق انفارمیشن افسر Saring Chandio ، سابق  deputy directors of information department Anita Baloch, Mansoor Ahmed Rajput ، سابق Section Officer Altaf Hussain ، Producer Media Power Link Syed Naveed ، ecretary Avronio Concepts Private Limited, Mohammad Hanif ،  Senior Executive Director, Avronio Concepts Assistant. Amir ، Director Addicts Private Limited Salman Mansoor ، Gulzar Ali and Emperor Umrah Shahzad of Daily Mailman بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply