شمالی کوریا نے ایک خوفناک حیاتیاتی ہتھیار بنا لیا ہے: ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا انکشاف

شمالی کوریا کے پاس 13 اقسام کے بائیولوجیکل ہتھیار ہیں

شمالی کوریا کے پاس 13 اقسام کے بائیولوجیکل ہتھیار ہیں

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

 شمالی کوریا ایٹم بم، ہائیڈروجن بم اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جیسے تباہ کن ہتھیار تو بنا ہی چکا تھا لیکن اب اس کے ایک ایسا جدید ترین ہتھیار بنا لینے کا انکشاف منظر عام پر آ گیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ایک خوفناک حیاتیاتی ہتھیار بنا چکا ہے جو کروڑوں لوگوں کو چیچک، طاعون، ہیضہ اور anthrax  جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے اور لاکھوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے Belfer Center کے ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا ان ہتھیاروں کے استعمال کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ان کا نشانہ امریکی فوج ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں شمالی کورین وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں وزارت نے اعتراف کر رکھا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس 13 اقسام کے بائیولوجیکل ہتھیار ہیں، اور وہ محض 10 دن کے نوٹس پر ان کا حملہ کر سکتے ہیں۔ Belfer Center کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے چھوٹے پیمانے پر بھی ان ہتھیاروں کا استعمال کیا تو یہ ہزاروں اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply