روس نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی یو این کی قرارداد ویٹو کر دی

اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نیبینزیا

اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نیبینزیا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے اقوام متحدہ میں شام میں کیمیائی حملوں سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے شام کی جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کی بات کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر Vassily Nebenzia نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات جانبدار ہیں جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی۔ واضح رہے کہ روس نے اپنے حلیف Bashar al-Assadکی حمایت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں یہ 9ویں  قرارداد ویٹو کی ہے۔ رائے شماری میں 11 ملکوں نے تحقیقات میں ایک سال کی توسیع کی حمایت کی۔ روس اور  Bolivia نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ چین اور Kazakhstan ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کل جمعرات کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ میں ادلب میں باغیوں کے علاقے  Khan Sheykhun پر کیمیائی حملے کے ذمے دار کی نشاندہی کی جائے گی۔ یہ حملہ مبینہ طور پر شامی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply