امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کی 5 تاریخ سے جاپان کا تین روزہ دورہ کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کی 5 تاریخ کو جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کی 5 تاریخ کو جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کریں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کی 5 تاریخ سے جاپان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ وزیرِاعظم Shinzo Abeسے سربراہی ملاقات کریں گے۔ کابینہ نے مذکورہ دورے کے منصوبے کی گزشتہ روز منظوری دی۔ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ جاپان ہو گا۔ امکان ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے اہلِخانہ کے علاوہ Emperor Akihito اور Empress Michiko سے ملاقات کریں گے۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری Yoshihide Suga نے کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب شمالی کوریا سمیت خطے میں سلامتی کی فضا سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ Yoshihide Suga نے کہا کہ یہ دورہ دونوں رہنمائوں کے لئے عالمی معاملات پر تبادلہ خیال، اور دنیا کے سامنے مضبوط دوطرفہ اتحاد کے عملی مظاہرے کے حوالے سے ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔ Yoshihide Suga کا کہنا تھا کہ دونوں رہنمائوں کے لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ بحران سے نمٹنے کے انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے باہمی دوستی کو مضبوط کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply