شمالی کوریا کے ساتھ جنگ ہمارا مقصد نہیں: جیمز میٹس

امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سانگ یانگ مو

امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سانگ یانگ مو

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر دفاع James Mattis نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کرنا نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔  جنوبی کوریا کے دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع James Mattisنے کہا کہ ہم مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ کورین خطے کو ہم ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔  امریکی صدر ٹرمپ آئندہ ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع James Mattis جنونی کوریا کے دورے پر ہیں۔ امریکا کی مسلح فوج کے سربراہ James Mattisنے شمالی کوریا کو خبردار بھی کیا ہے کہ Pyongyang جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔ غیر ملکی خبر ایجسی کے مطابق امریکی جنرل James Mattis نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع Song Young-Moo کے ہمراہ شمالی کوریا کی سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع غیر مسلح زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل James Mattisنے شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong Unکی حکومت کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ Pyongyang اپنے لوگوں کے ساتھ برا برتائو کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ہمسائے میں جنوبی کوریا واقع ہے جس نے اپنے لوگوں کے لیے جمہوریت کو ترجیح دی ہے۔ James Mattis نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل اور ناقابل واپسی غیر نیوکلیئر خطہ بنانا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے وزیر دفاع Song Young-Mooنے کہا کہ شمالی کوریا کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا اور اگر اس نے ایسا کیا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ طاقتور فورس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں 1950ء سے 1953ء تک ہونے والی جنگ کے بعد سے جنوبی کوریا میں تقریباً 30 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ Song Young-Moo کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو مسئلے کے حل کے لئے ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر Pyongyang نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو دھمکایا تو شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما نے بھی امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور پورا امریکا ہمارے نشانے پر ہے، جب چاہیں امریکا کو تباہ کر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply