غزہ میں فلسطین شہریوں پر اسرائیل کا زہریلی گیس کا استعمال

گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس پر اسرائیل نے سرنگ پر بمباری کی

گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس پر اسرائیل نے سرنگ پر بمباری کی

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے  کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا اور اسرائیل کے سنگین جرائم پر بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان Ashraf Al-Qidra کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم پر بین الااقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی وزارت صحت کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کسی قسم کی زہریلی گیس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور سرنگ میں ہلاکتوں کی وجہ وہاں موجود بارود تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے Khan Yunis پر اسرائیل نے سرنگ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply