امریکا اپنی ناکامیاں پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو قصوروار قرار دیتا ہے ، وزیر خارجہ خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو قصوروار قرار دیتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جنوبی ایشیا پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل سیکیورٹی کے ادارے پالیسی فریم کریں، الیکشن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کچھ اور تھی اور الیکشن کے بعد کچھ اور تاہم امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو قصوروار قرار دیتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کا اختیار کسی ایک ادارے کے پاس نہیں، اس کے خدوخال پارلیمنٹ اور قومی سیکیورٹی کمیٹی میں مشاورت سے بن رہے ہیں، پارلیمنٹ کی دی ہوئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی خارجہ پالیسی بنائیں گے۔ پاکستان اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کرتا ہے اور امریکا سے تعلقات میں بھی مفادات کا تحفظ کریں گے،  امریکا آج یہاں ہے تو کل نہیں لہذا اس کے لیے ہم نے علاقائی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی اور خطے کے ممالک علاقائی حل تلاش کر کے امن کو یقینی بنائیں۔

No comments.

Leave a Reply