شمالی کوریا پر دبائو بڑھانے کے لیے امریکہ اور جاپان میں اتفاق

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور جاپان نے مل کر شمالی کوریا پر دبائو برھانے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک مل کر تمام ذرائع و امکانات استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر دبائو کو انتہائی حد تک لے جائیں گے۔ ان کے بقول یہ وقت شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کا نہیں ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ حکمت عملی سے متعلق امریکی صبر کا پیمانے لبریز ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان، امریکی ہتھیاروں سے شمالی کورین میزائلوں کو جلد نشانہ بنا سکے گا۔ صدر ٹرمپ پانچ ایشیائی ممالک کے 12 روزہ دورے پر ہیں۔ جاپان ان کی پہلی منزل ہے۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے دورے سے قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر تجارتی پابندیاں لگا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یکطرفہ پابندی کے تحت یہ افراد اب جنوبی کوریا کے کسی بھی شخص کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔ ان تمام 18 افراد کا شمالی کوریا کے بینکوں سے براہ راست تعلق ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کو امید ہے کہ اس قدام سے شمالی کوریا پر دبائو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

No comments.

Leave a Reply