ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ کو سجدہ تعظیمی سے گریز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ،جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو اور ان کی اہلیہ امرپیس می چیکو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ،جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو اور ان کی اہلیہ امرپیس می چیکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی Empres Akihitoکو سجدہ تعظیمی سے گریز کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے 12 روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت ٹوکیومیں جاپان کے Empres Akihitoاور ان کی اہلیہ Empress Michiko سے ملاقات کی۔ شاہی محل پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے 83 سالہ جاپانی Empres Akihitoسے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا لیکن تعظیمی طور پر جھکنے سے گریز کیا۔  2009 میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما جاپانی Empres Akihitoسے ملاقات میں تعظیم کے طور پر ان کے سامنے جھکے تھے، جس پر امریکا میں مختلف حلقوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اوباما سے سرزد غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جاپانی Empres Akihitoسے گرمجوشی سے ہاتھ ملانے پر ہی اکتفا کیا۔  جاپانی Empres Akihito سے ملاقات ختم ہونے کے بعد امریکی صدر نے دوبارہ گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں امریکی وزیر خارجہ Hillary Clinton نے جاپان میں قدرتی آفات کے بعد وہاں کا دورہ کیا تھا۔  جاپانی ملکہ سے شاہی محل میں ملاقات میں Hillary Clinton نے جاپانی ملکہ کو روایتی بوسہ دیا تھا لیکن سجدہ تعظیمی سے گریز کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply