ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کا معیاری اشاریہ نکے 26 تقریباً سال کی بلند ترین سطح پر بند

نیککی اوسط حصص میں کم کھلی ہوئی ہے لیکن بعد میں صبح میں 1.0 فی صد 22،775.68 تک پہنچ گئی

نیککی اوسط حصص میں کم کھلی ہوئی ہے لیکن بعد میں صبح میں 1.0 فی صد 22،775.68 تک پہنچ گئی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کا معیاری اشاریہ Nikkei اوسط منگل کے لین دین کے بعد تقریباً26  سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ نیو یارک میں پیر کے روز Dow Jones اشاریے میں ریکارڈ تیزی کے بعد منگل کے روز ٹوکیو میں لین دین کا آغاز حصص کی تیز خریداری سے ہوا۔ Nikkei اشاریے میں ایک مرحلے پر 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔ Nikkei اشاریہ پیر کے بند بھائو کے مقابلے میں دن کے اختتام پر 389.25 points اضافے کے ساتھ 22,775.68  پر بند ہوا، جو جنوری 1992ء کے بعد اشاریے کی بلند ترین سطح ہے۔ وسیع تر حصص کا Topix 20.63 points اضافے کے ساتھ 1,813.29 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، سرمایہ کاروں نے، جن کی بیشتر تعداد بیرونی ممالک سے تھی، جاپانی کمپنیوں کی آمدنی کے وسط مدتی گوشواروں سے کاروبار آئندہ بدستور بہتر رہنے کا نتیجہ اخذ کرتے ہوئے حصص کی خریداری کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply