سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور بے گھر ہونے کے بعد بالاآخر سلامتی کونسل کو بھی ہوش آ گیا ہے سلامتی کونسل نے میانمار پر کوئی بھی براہ راست پابندی کی بجائے مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے بے دخل روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے متفقہ بیان میں میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کرے اور بے دخل کئے گئے لاکھوں مسلمانوں کو وطن لوٹنے دے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے، اس بیان کو چین کی حمایت بھی حاصل تھی۔ دو ماہ قبل روہنگیا مسلمانوں پر فوجی کی سرپرستی میں شروع ہونے والے مظالم میں اب تک ہزاروں مسلمانوں کو بدھا دہشت گردوں نے جاں بحق کیا  جبکہ لاکھوں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply