اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ الزبتھ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

ملکہ الزبتھ

ملکہ الزبتھ

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ Paradise Papers نے ملکہ برطانیہ کی offshore کمپنی میں ایک بلین  پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا، جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔ لیبر پارٹی کے وزیر خزانہ نے مطالبہ کیا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply