حدیبیہ پیپر ملز کیس: 13 نومبر کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

حدیبیہ کیس میں نواز شریف، شہباز شریف مریم، حمزہ شہباز، عباس شریف مرحوم اور ان کی اہلیہ شامل تھے

حدیبیہ کیس میں نواز شریف، شہباز شریف مریم، حمزہ شہباز، عباس شریف مرحوم اور ان کی اہلیہ شامل تھے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حدیبیہ پیپرز ملزم کیس نے 17 سال بعد بھی شریف خاندان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ جب ایک ارب 24 کروڑ روپے مالیت کے اسکینڈل میں اس وقت کے آمر پرویز مشرف کے تحت نیب نے مقدمہ قائم کیا تھا۔ اب پیر کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس مقدمے میں تین سال قبل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی سماعت کر ے گا۔ اصل ریفرنس مارچ 2000ء میں احتساب عدالت کے روبرو نواز اور شہباز شریف کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔ دیگر ملزمان میں Maryam ، حسین نواز، حمزہ شہباز، عباس شریف مرحوم اور ان کی اہلیہ Sabhia شامل تھے۔ تاہم دسمبر 2000ء میں شریف برادران کے جلاوطن ہونے کے بعد ریفرنس التوا میں ڈال دیا گیا۔ 2011میں مدعا علیہان نے ریفرنس نمٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔  اسی سال اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے احتساب عدالت کو مقدمے میں مزید کارروائی سے روک دیا۔ تاہم معاملے کی دوبارہ تحقیقات ہوئی اور نیب کی اہلیت پر منقسم فیصلہ آیا۔  معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا گیا جنہوں نے جواب میں اسے حتمی فیصلے کے لئے ریفری جج کے حوالے کر دیا۔ مئی2014ء میں ریفری جج نے مقدمہ نمٹا دیا۔ اور اس وقت نیب نے عدالت عظمی میں فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔  عدالت نے آبزرویشن دی کہ شریف خاندان کو تفتیش میں شامل ہو کر اپنے اثاثوں کو ثابت کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔ رواں سال 20 ستمبر کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا اور دعوی کیا کہ 6 رکنی جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما Leaks کی تحقیقات کے نتیجے میں تازہ شہادتیں سامنے آئی ہیں۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرلQadir Dar  Waqas  نے شریف خاندان کے خلاف آئینی درخاست دائر کی۔  رواں سال کے شروع میں نیب نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ Sheikh Rashid  کی پٹیشن کی سماعت کے دوران اس کیس کو کھولنے کی استدعا کی جائے گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔  شیخ رشید احمد نے 21 جولائی کو پاناما پپپرز کیس کی سماعت کے دوران درخواست جمع کرائی۔ نیب نے آگاہ کیا تھا کہ وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کے لئے 7 دنوں میں جواب جمع کرائے گا۔ 2000میں نیب نے Hudaibiya Paper ملز کیس میں دو ریفرنسز دائر کئے تھے۔ ابتدائی ریفرنس میں وزیر خزانہ Ishaq Dar کو نامزد کیا گیا تھا لیکن شریف برادران کو مورد الزام ٹھہرانے کے ان کے اعترافی بیان کے بعد حتمی ریفرنس سے ان کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply