نیب نے نواز شریف، مریم ، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

نیب نے نواز شریف، مریم ، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

نیب نے نواز شریف، مریم ، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیب نے نواز شریف، Maryam نواز، حسن، حسین نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے،  اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو جلد باضابطہ درخواست بھیجی جائے گی تاہم اس کا دارومدار احتساب عدالت کی کارروائی پر ہے، احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹوں کو عدالت سے اشتہاری قرار دینے کے بعد ہی نیب کی طرف سے درخواست وزارت داخلہ کو بھیجی جا سکے گی۔ نیب لاہور کی طرف سے ہیڈ کوارٹر کو درخواست کا مسودہ موصول ہو گیا ہے، چیئرمین نیب احتساب عدالت کی کارروائی کے بعد ہی احکامات جاری کریں گے۔ چیئرمین نیب نے  ڈی جی کی سفارش پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ نیب اس سے پہلے وزیر خزانہ Ishaq Dar کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر چکا ہے  جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply