شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا: ترجمان وائٹ ہائوس

شمالی کوریا رہنما کم جانگ ان

شمالی کوریا رہنما کم جانگ ان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس Sarah Sandersنے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔ امریکی ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق خود اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدر Xi Jinping نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا، چین کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے اپنے رہنما Kim Jong Un کی توہین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا موت کا مستحق ٹہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما پر مسلسل کڑی تنقید جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply