برطانیہ کی 150 بااثر خواتین کی فہرست میں ملالہ بھی شامل

پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی

پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

معروف برطانوی فیشن میگزین Harper’s Bazaar نے اپنی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ بھر کی 150 بااثر ترین خواتین کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ Malala Yousafzai کا نام بھی شامل ہے۔ رواں ماہ 15 نومبر کو شائع ہونے والی فہرست میں arts ، fashion ، beauty ،  travel ،  finance ، science اور Opinion سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ Malala Yousafzai کا نام Opinion کی فہرست میں شائع ہوا، اس فہرست میں Malala Yousafzai کے علاوہ انسانی حقوق کی کارکن اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر  Amal Clooney ، اداکارہ Emma Watson اور معروف ناول Harry Potter’s کی مصنفہ J.K. Rowling  بھی شامل ہیں۔ فہرست میں شہزادی Kate Middleton ، Victoria Beckham ، ادکارہ Kate Winslet ، صحافی Mishal Husain ، Gina Miller ، Nicola Strogen اور اداکارہ Salma Hayek سمیت معروف عالمی خواتین کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ Malala Yousafzai نے حال ہی میں برطانیہ کی Oxford University میں Politics ، Philosophy اور  Economics کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا ہے، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے امن بھی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply