زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کا عہدے سے استعفی دینے سے انکار

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے

ہرارے ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عوام کے درمیان دیکھے گئے جبکہ انہوں نے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق رابرٹ موگابے نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع زمبابوے اوپن یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی جہاں بڑی تعداد میں ان کے حامیوں نے ان کا استقبال کیا، موگابے تقریب میں یونیورسٹی کا گان پہنے نظر آئے جبکہ ان کے ساتھ ان کی سیکیورٹی بھی موجود تھی تاہم انہوں نے خطاب نہیں کیا۔ دوسری جانب رابرٹ موگابے نے صدارت کے عہدے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ وہ زمبابوے کے واحد قانونی صدر ہیں جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی فوج موگابے کو اب صدارت کے عہدے پر برقرار رکھنے کے مکمل خلاف ہے۔ واضح  رہے کہ زمبابوین فوج نے صدر رابرٹ موگابے کو کئی روز سے نظر بند کیا ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply