ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ رنگا رنگ کرسمس نائٹ پریڈ کا انعقاد

ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ رنگا رنگ کرسمس نائٹ پریڈ کا انعقاد

ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ رنگا رنگ کرسمس نائٹ پریڈ کا انعقاد

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ کے تحت سالانہ کرسمس نائٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ کرسمس تہوار کی مناسبت سے منعقد کی گئی اس پریڈ میں بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ شہر کی مصروف شاہراہوں پر ہونے والی پریڈ میں شامل پرفارمرز نے دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کر رکھے تھے  اور معروف کارٹونز کا روپ دھارا ہوا تھا جبکہ روشنیوں سے سجے دیوہیکل فلوٹس نے پریڈ کو چار چاند لگا دئیے۔ پریڈ میں سینکڑوں افراد شریک تھے جن میں کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیِسٹ کہانی کا حقیقت کا روپ دھارا ہوا تھا  تو کسی نے باربی ڈول کا رنگ روپ اپنایا ہوا تھا اور  Frozen فلم کی Alice اور Aladdin بھی پریڈ میں شامل تھے۔

No comments.

Leave a Reply