احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی Maryam Nawaz اور داماد کیپٹن صفدر حاضری سے استثنی کے باوجود 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ شریف خاندان کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور Maryam Nawaz نے حاضری سے استثنی کی مدت میں تبدیلی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔  درخواست میں Maryam Nawaz نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاضری سے استثنی کی مدت 5 دسمبر سے 5 جنوری کی جائے۔ دوران سماعت نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں گرما گرمی ہوئی اور تلخی اس قدر بڑھ گئی  کہ جج محمد بشیر کو یہ کہنا پڑ گیا کہ کیا وہ سماعت ادھوری چھوڑ کر چلے جائیں۔ نیب کے گواہ پر جرح کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان کے گواہ کو کنفیوز کیا جا رہا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر بے جا مداخلت کرتے ہیں اس پر مجھے اعتراض ہے، جب تک گواہ نہ بولے یہ اسے کیوں لقمہ دیتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر  Afzal Qureshi نے کہا کہ ہم لقمہ دینے کے لئے ہی کھڑے ہیں، کیا خواجہ صاحب گواہ سے کچھ بھی پوچھیں اور ہم خاموش رہیں؟۔  جج محمد بشیر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لڑنا ہے تو پھر میں چلا جاتا ہوں اور یہ تو سادہ سا گواہ ہے۔ نواز شریف کے عدالت پہنچنے پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔  نواز شریف کو عدالت کی جانب سے 7 روز کے لیے استثنی حاصل تھا تاہم پروگرام میں تبدیلی کے باعث وہ آج عدالت میں پیش ہو گئے۔  عدالت نے استغاثہ کے چار گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔  گواہان میں ملک طیب، شہباز، مظہر بنگش اور راشد شامل ہیں۔  جبکہ نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دئیے جانے کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نیب ریفرنسز کیس میں ساتویں مرتبہ اور ان کی صاحبزادی Maryam Nawaz کیپٹن صفدر نویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply