کرسمس کی آمد، لندن اور پرتھ دلکش روشنیوں سے جگمگا اٹھا

برطانیہ کی معررف ریجنٹ سٹریٹ پر بھی سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کا آغاز کر دیا گیا ہے

برطانیہ کی معررف ریجنٹ سٹریٹ پر بھی سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کا آغاز کر دیا گیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرسمس کی آمد میں کچھ ہی ہفتے باقی ہیں اور اسی لیے دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ برطانیہ کی معررف ریجنٹ سٹریٹ پر بھی سالانہ کرسمس لائٹس ڈسپلے کا آغاز کر دیا گیا ہے  جہاں دلکش روشنیوں نے پورے شہر کی رونق کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ 46 ہزار لائیٹوں سے سجی یہ سٹریٹ 1896ء سے ایک قدیم روایت کے تحت ہر سال سجائی جا رہی ہے جو قومی ورثے کی حیثیت بھی اختیار کر چکی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں اور فیشن آئکونز کی موجودگی میں یہ لائٹس روشن کی گئیں جنہیں دیکھنے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں مقامی افراد اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کر  رہے ہیں۔  سکاٹ لینڈ میں کرسمس کے جشن کا آغاز شاندار پریڈ سے کیا گیا جس میں سانتا کلاز، مارچنگ بینڈ سمیت دیدہ زیب فلوٹس سینکڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ کی اسٹریٹ پر منعقد ہونے والی اس سالانہ کرسمس پریڈ میں سڑک پر مارچ کرتے۔ ہرن، اونٹ، دیدہ زیب فلوٹس، منفرد آرٹ ماڈلز، دیوہیکل غباروں سمیت سانتا کلاز اور مختلف کارٹون کرداروں کا روپ دھارے پرفارمرز  جہاں بچوں اور بڑوں کو خوب محظوظ کیا وہیں مارچنگ بینڈز کی شاندار پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

No comments.

Leave a Reply