چین کا نیا طاقتور اور خوفناک ترین ایٹمی میزائل

اس میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41 ہے

اس میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41 ہے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

معاشی طاقت کے ساتھ چین، امریکہ کا حقیقی متبادل بن کر سامنے آ رہا ہے اور اب اس نے دفاعی میدان میں ایک ایسی کامیابی حاصل کر لی ہے کہ جان کر امریکی کانپنے لگیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایسا خوفناک ترین ایٹمی میزائل بنا لیا ہے جو دنیا میں کہیں بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل کسی ملک کے پاس بھی ایسا میزائل نہیں جس کی زد میں پوری دنیا ہو۔ رپورٹ کے مطابق اس میزائل کا نام Dongfeng-41 ہے جو ایک hypersonic بیلسٹک راکٹ ہے۔ یہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ 12 ہزار کلومیٹر دور ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے  اور اپنے ساتھ 10 ایٹم بم لے جانے کی حیران کن صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے دفاعی سائنسدانوں نے اس تباہ کن میزائل کا آٹھواں کامیاب تجربہ کر لیا ہے اور اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور چند ماہ بعد چینی فوج کے زیر استعمال ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply