وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج

وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر خزانہ Ishaq Dar کی جانب سے اپنی علالت کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے لئے  ایک خط لکھا جو کہ وزیر اعظم کو خط موصول ہو گیا ہے۔  جس کے بعد وزیر خزانہ کو وزارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے جبکہ Ishaq Dar سے پاک، روس مشترکہ کمیشن کی سربراہی کی ذمہ داری بھی واپس لے لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر Ishaq Dar نے علالت کی باعث وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ذمہ داریوں سے رخصت کے لئے خط لکھا گیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق Ishaq Dar کا خط وزیر اعظم کو موصول ہو گیا ہے، خط موصول ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اس معاملے پر مشاورت کی اور اب وزیر خزانہ Ishaq Dar کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔  Ishaq Dar کی وزارت خزانہ سے رخصت کے بعد وہ پاک، روس مشترکہ کمیشن کی سربراہی سے بھی محروم ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم نے یہ اہم ذمہ داری وزیر دفاع کو سونپ دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم وزارت خزانہ کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے اور 28 نومبر تک ڈھائی ارب ڈالر کے Sukuk اور یورو بانڈز کی بولیوں کی منظوری بھی شاہد خاقان عباسی ہی دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply