خالی پیٹ زیتون کا تیل کھانے کے فوائد جانیئے

زیتون کا تیل اور لیموں سے علاج

زیتون کا تیل اور لیموں سے علاج

 اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

زیتون کے تیل میں بھاری مقدار میں macronutrient ، fatty acids اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک صحت مند غذا بناتی ہے۔ آج ہم آپ کو خالی پیٹ زیتوں کا تیل پینے کے چند فوائد بتانے جا رہے ہیں۔ بڑی آنت کا درد زیتون کے تیل میں موجود حفاظتی خلیات کینسر کے خطرہ کا سبب ہونے والے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی آنت کی کارگردگی کو بہتر کرنا اور قبض سے نجات ملنا زیتون کے اہم فائدوں میں سے ایک ہے۔

اچھی جلد، بال، ناخن اور ہڈیاں:

زیتون کا تیل جلد، ناخن اور بال کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ زیتون کا تیل ناخن اور بالوں کو بڑھانے، انہیں ملائم اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

جگر صاف رکھنا:

جگر جسم کا ایک اہم جز ہے جو انسانی جسم میں ضروری عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جگر جسم کے اندرونی سسٹم کو صاف کر دیتا ہے لیکن بعض اوقات ہمیں جگر کو بھی صاف کرنا پڑتا ہے جو زیتون تیل کی مدد سے ممکن ہوتا ہے۔ اچھے نتیجے کیلئے 2 چمچ زیتون کا تیل لے اور 3/1 حصہ لیموں کے جوس کا لے اور اسے گلاس میں ملا کر پی جائیں۔

وزن کم کرنا:

زیتون کا تیلا ایک خاص اور صحت مند قسم کے fatty acids سے مالا مال ہوتا ہے جو آپ کے پیٹ کو فل محسوس کرواتا ہے۔ زیتون کا تیل، گھی کا بہت اچھا متبادل ہے۔

قوت مدافعات:

زیتون کے تیل میں موجود fatty acids کا قوت مدافعات کے مختلف عمل میں کافی اہم حصہ ہے۔ یہ ایسڈ قوت مدافعات کی کارگردگی کو بہتر کرنے میں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

سوجن کو کم کرنا:

زیتون کا تیل ibuprofen کی طرح سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 3 سے 4 چمچ زیتون کا تیل، 10 فیصد ibuprofen کے مقابلے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ دل کو محفوظ رکھنا:

کولیسٹرول دو قسم کو ہوتے ہیں ایک ایچ دی ایل (اچھی قسم) جو دل کو محفوظ رکھنے کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے اور دوسری ایل دی ایل (بری قسم)۔ جسم میں ایچ دی ایل کی مقدار بڑھانے کیلئے زیتون کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔

ذیابطیس کو کنٹرول:

زیتون کے تیل کی مدد سے کولیسٹرول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ diabetes کے مریضوں کیلئے یہ غذا کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

دماغ کی حفاظت کرنا:

زیتون کا تیل دماغ کو 20 فیصد اکسیجن فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ زیتون کا تیل  Alzheimer کی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور یاداشت تیز کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈپریشن سے چھٹکارا پایا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply